گانجے کا بندوبست ہوجائے گا، آریان اننیا کی چیٹ منظر عام پر آگئی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گانجے کا بندوبست ہوجائے گا، آریان اننیا کی چیٹ منظر عام پر آگئی
گانجے کا بندوبست ہوجائے گا، آریان اننیا کی چیٹ منظر عام پر آگئی

ممبئی: شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان ضمانت منسوخ ہونے کے بعد ایک نئی مشکل میں پھنس گئے۔نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے مطابق اداکارہ اننیا پانڈے آریان خان کے لیے منشیات کا انتظام کرنے کے لئے راضی تھیں۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ممبئی کروز شپ منشیات کیس میں بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے کو این سی بی دفتر گزشتہ صبح پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا گیا تھا، جہاں ان سے گھنٹوں اس حوالے سے تفتیش کی گئی۔

بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے سے تفتیش اور آریان خان کے خلاف کی جانے والی تحقیقات میں این سی بی افسران نے دونوں کے درمیان اس حوالے سے ہونے والی واٹس ایپ چیٹ پر بھی بات کی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ چیٹ میں گانجے کے بندوبست پر بات چیت کی جارہی تھی، اور چیٹ سے انکشاف ہوا ہے کہ آریان نے اننیا سے پوچھا تھا کہ کیا گانجا کا کوئی انتظام ہوسکتا ہے؟ اس پر اننیا نے رضامندی ظاہر کردی تھی۔

پوچھ گچھ کے دوران یہی بات این سی بی افسران کی جانب سے اداکارہ سے پوچھی گئی تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ یہ مذاق کررہی تھیں، انہوں نے کہا کہ میں اس وقت حتمی طور پر بات نہیں کررہی تھی۔

مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ نچلی ذات کیخلاف توہین آمیز تبصرہ کرنے پرگرفتار

خیال رہے کہ اداکارہ اننیا پانڈے کو جمعہ کی صبح پوچھ گچھ کے لیے ایک بار این سی بی اپنے دفتر طلب کیا گیا۔جبکہ صبح کے وقت این سی بی کی جانب سے شاہ رخ خان اور چنکی پانڈے کی بیٹی اداکارہ آننیا پانڈے کے گھر چھاپہ مار کارروائی بھی کی گئی ہے۔

Related Posts