بھارت سے تعلق رکھنے والی کرائے کی خاتون سپاہی کیری براتیہ کو اسرائیلی فوج کی مشہور گولانی بریگیڈ کے ایک گروپ نے گینگ ریپ کا نشانہ بنا ڈالا، دوسری طرف رفح میں اسرائیلی قابض فوج کے زیر استعمال ایک اڈے پر لہراتے بھارتی پرچم کی تصویر وائرل ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والی کیری براتیہ شمالی غزہ میں ایک فرسٹ ایڈ یونٹ میں کام کر رہی تھی، جہاں گولانی بریگیڈ کے ایک گروپ نے اس کا ریپ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ریپ کے نتیجے میں کیری براتیہ کے اعضاء پھٹ گئے اور وہ اب اسپتال میں داخل ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کیری ایک ہندو ہے جو 7 اکتوبر کے واقعات کے بعد سینکڑوں بھارتی کرائے کے فوجیوں کے ساتھ اسرائیلی فوج سے مل کر حماس کے خلاف لڑنے آئی تھی۔
دوسری طرف رفح میں اسرائیل کی قابض فوج کے زیر استعمال ایک اڈے پر لہراتے بھارتی ترنگے کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے، جس پر ملا جلا ردعمل ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یہ تصویر ظاہر کرتی ہے کہ دہائیوں تک فلسطینی کاز کی حمایت کے لیے جانے جانے والے بھارت کو موجودہ نسل پرست جنونی بی جے پی حکومت نے کس طرح مکمل پلٹا کر اسرائیل کا حامی اور شراکت دار بنا دیا ہے۔
ایکس پر ایک فلسطینی رپورٹر کی طرف سے شیئر کی گئی فوٹیج نے رفح میں ہندوستانی پرچم کی موجودی کے بارے میں بڑے پیمانے پر قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔