اسلام آباد: شہر اقتدار میں تھانہ سہالہ کے علاقہ ڈی ایچ اے فیز 2 میں گھریلو جھگڑے پر مشتعل شخص نے فائرنگ کرکے اپنے جوان بیٹے کو قتل جبکہ بہو اور بیوی کو شدید زخمی کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔
ذرائع کے مطابق محمد عزیز نامی شہری نے اپنی اہلیہ انیسہ، بیٹے رمیز اور بہو نمرا پر براہ راست فائرنگ کی۔ فائرنگ سے ملزم محمد عزیز کا بیٹا رمیز دم توڑ گیا جبکہ ملزم کی بیوی اور بہو شدید زخمی ہوگئیں۔
واقعہ کے بعد ملزم نے خود پر فائر کرکے خودکشی کرلی۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کرا دیا ہے۔
مزید پڑھیں:گجرات میں مردہ لڑکی کی نعش کے ساتھ زیادتی کا واقعہ، ماموں سراپا احتجاج