ناجائز تعلقات کے شبہے میں مصری شخص نے سر عام بیوی ذبح کردی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مصر میں ایک لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے۔ مصری شہر شرقیہ میں ایک سفاک مصری شخص نے اپنی بیوی کو سڑک پر سب کے سامنے چاقو سے ذبح کر ڈالا۔ اسے شک تھا کہ اس کی بیوی کے کسی دوسرے شخص کے ساتھ ناجائز مراسم ہیں۔

معاملہ اس وقت شروع ہوا جب شرقیہ سیکورٹی ڈائریکٹوریٹ کو گورنریٹ میں محکمہ فوجداری تحقیقات سے ایک اطلاع موصول ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ ھھیا پولیس سٹیشن ضلع میں عوامی سڑک پر ایک خاتون کو قتل اور ایک اور شخص کو شدید زخمی کر دیا گیا ہے۔

فوری حرکت میں آنے اور جانچنے پر ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ خاتون کو اس کے شوہر نے قتل کیا ہے جس نے چاقو (چھری) سے اپنی بیوی کی زندگی کا خاتمہ کیا اور ایک دوسرے شخص کو چاقو سے شدید زخمی کردیا ہے۔

ملزم جسے “مسٹر ایچ” کہا جاتا ہے اور اس کا عرفی نام “چک” ہے کو پکڑ لیا گیا ہے۔ اس کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے ھھیا سنٹرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Related Posts