ڈالمیا سے لاپتہ ہونے والی 18لڑکی کا 3ماہ بعد بھی پتہ نہ چل سکا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈالمیا سے لاپتہ ہونے والی 18لڑکی کا 3ماہ بعد بھی پتہ نہ چل سکا
ڈالمیا سے لاپتہ ہونے والی 18لڑکی کا 3ماہ بعد بھی پتہ نہ چل سکا

کراچی:شہر قائد میں ڈالمیا کے علاقے سے 18 سال کی لڑکی کے 3 ماہ سے غائب ہوئے واقعے کا مقدمہ عزیز بھٹی تھانے میں درج ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیوہ خاتون بیٹی کی بازیابی کے لیے متعدد بار تھانے گئی مگر پولیس نے کچھ نہیں کیا۔ڈالمیا، مجاہد کالونی کی رہائشی بیوہ خاتون مبارک 3 مہینے سے بیٹی کی تلاش میں در بدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے۔

مبارک خاتون کے مطابق تین مہینے قبل میری 18 سالہ بیٹی گل بی بی گھر سے دکان کے لیے نکلی، اسکے بعد اسکا کچھ پتہ نہ چلا، بیٹی کے اغوا کا مقدمہ عزیز بھٹی تھانے میں درج کرایا ہے۔

مبارک خاتون نے کہا کہ 3 مہینے سے تھانے کے چکر لگارہی ہوں لیکن پولیس نے بیٹی کی بازیابی کے لیے کچھ نہیں کیا۔

بیوہ خاتون کا کہنا تھا کہ ایک مہینہ قبل میری بیٹی نے فون کیا اور کہا کہ مجھے نہیں پتہ میں کہاں ہوں ماں مجھے بچاؤ۔مبارک خاتون کے مطابق بیٹی کا فون جس نمبر سے آیا وہ میں نے پولیس کو دیا لیکن پولیس نے کوئی کام نہیں کیا۔

مزید پڑھیں:فیصل آباد سے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش ہمسائے کی چھت سے مل گئی

بھتیجا میرے ساتھ تھا اس نے بتایا کہ پولیس نے پیسے مانگے تھے۔پولیس کا موقف جاننے کے لئے عزیز بھٹی تھانے کے تفتیشی افسر سے رابطہ کیا گیا لیکن وہاں سے کوئی جواب نہیں آیا۔

Related Posts