کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ ایک کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ برما ہوٹل کے قریب خفیہ اطلاع پر فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

دہشت گردوں کے ٹھکانے سے 80 دستی بم ، نائن ایم ایم کے 2 پستول اور درجنوں گولیاں برآمد کر لی گئیں۔

گرفتار دہشت گرد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش کے دوران اہم انکشافات کی توقع ہے۔