سابق رکنِ اسمبلی امجد خان نیازی گرفتار، بہیمانہ تشدد، جسم پر نشانات پڑ گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گاڑی کے آگے سے سابق رکنِ قومی اسمبلی امجد خان نیازی کو گرفتار کیا گیا جن پر بہیمانہ تشدد کے نتیجے میں جسم پر نشانات پڑ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق رکنِ قومی اسمبلی امجد خان نیازی کو گزشتہ روز گرفتاری کے بعد اسلام آباد پولیس نے تھانہ رمنا منتقل کیا تھا۔ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر عمران خان کی گرفتاری روکنے کیلئے شدید ہنگامہ آرائی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران کے گھر داخل ہونیوالوں کی تصویریں ہمارے پاس ہیں۔فواد

شہر اقتدار کی پولیس نے دعویٰ کیا کہ مظاہرین کے پتھراؤ سے 9 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ مشتعل مظاہرین کی جانب سے 25 موٹر سائیکلز اور گاڑیاں جلائی گئیں۔ پولیس کی بم ڈسپوزل وین بھی جلا دی گئی۔

معروف صحافی حامد میر کا امجد نیازی کی تشدد زدہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ نشان پولیس گردی کے ہیں اور یہ جسم امجد خان نیازی کا ہے جس کے والد ڈاکٹر شیرافگن خان نیازی نے تمام عمر آئین کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی۔

حامد میر نے پولیس کی جانب سے بہیمانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امجد خان نیازی 2 بار ایم این اے رہے۔ اسلام آباد پولیس نے یہ ڈنڈے ان کے جسم پر نہیں، پاکستان کی کمزور جمہوریت پر برسائے ہیں۔

ٹی وی میزبان و تجزیہ نگار رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ سابق رکنِ قومی اسمبلی امجد علی خان کو تھانہ رمنا میں بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ وکیل راحیل نیازی نے پولیس اسٹیشن جا کر ان کی تصویر لی۔ تشدد شرمناک ہے۔

 

Related Posts