ممبئی:بھارت میں یہ خبرتیزی سے گردش کررہی ہےکہ اداکار عامر خان نے اداکارہ فاطمہ ثناء سے خفیہ طورپر تیسری شادی کرلی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اداکارعامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں لیکن سچ کیاہے وہ ہم آپ کوبتاتےہیں۔
حال ہی میں ٹویٹرپرعامرخان اورفاطمہ ثناء کی ایک تصویروائرل کی گئی اوردعویٰ کیاگیاکہ فاطمہ ثناء عامرخان کی تیسری بیوی ہیں تاہم اس تصویر کی حقیقت یہ ہےکہ اسے کمپیوٹرپرایڈٹ کرکےبناگیا ہے، جس کے ذریعے انکےمداحوں کوگمراہ کرنےکی کوشش کی گئی ہے۔
دراصل یہ تصویر اصل میں عامرخان اورانکی سابقہ بیوی کرن راؤ کی ہے جوانہوں نے ایک تقریب کے موقع پر کھنچوائی تھی،جیسے ایڈٹ کرکے ان کی سابقہ بیوی کی جگہ اداکارہ فاطمہ ثناء کی شکل لگائی گئی ہےجس کے بعد ثابت ہوگیاہےکہ عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ نے خفیہ طور پر شادی نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ صبور علی کی منگیتر کےہمراہ رقص کرنےکی ویڈیووائرل