اداکارہ صبور علی کی منگیتر کےہمراہ رقص کرنےکی ویڈیووائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:اداکارہ صبور علی کی منگیتر علی انصاری کے ہمراہ رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیاپروائرل ہوگئی ،جس پر اداکارہ صارفین پر غصہ ہوگئیں۔

گزشتہ دنوں علی انصاری کی بہن اداکارہ مریم انصاری کی شادی کی تقریبات ہوئیں جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں ،انہی میں ایک ویڈیواداکارہ صبورعلی کی بھی ہے،جس میں وہ اپنے منگیترسے خفاخفا نظرآرہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیووائرل ہونےکے بعد صارفین کی جانب سے طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جانے لگیں جس پر اداکارہ صبور علی نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کرتے ہوئے اظہاربرہمی کیااورکہا یہاں ہماری سنجیدہ بات چیت اس موضوع پر ہورہی تھی کہ کس طرح بغیر اجازت لوگوں کی جانب سے ہماری ویڈیو شوٹ کرنے سے ہم پریشان ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہین آفریدی کاکپتانی سے متعلق اپنےہونیوالے سُسرکی بات ماننےسےانکار

انہوں نے مزید لکھا کہ پھر بھی ہم نے تقریب کو کافی انجوائے کیااس لیے آپ سب کی فکرمندی اور محبت کا شکریہ۔

Related Posts