امریکی خاتون فیس بک دوستی کو رشتۂ ازدواج میں بدلنے پاکستان پہنچ گئیں، کھیوڑہ کے نوجوان سے شادی

تازہ ترین

تازہ ترین

امریکہ کی رہائشی روزانا مرینا گیبریلے فیس بک پر ہونے والی دوستی کو زندگی بھر کے رشتے میں بدلنے کے لیے پاکستان کے شہر کھیوڑہ پہنچ گئیں، جہاں انہوں نے مقامی نوجوان عادل شہزاد سے شادی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق روزانا مرینا گیبریلے اور کھیوڑہ کے رہائشی عادل شہزاد کی ملاقات تقریباً تین سال قبل سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی تھی، جو وقت گزرنے کے ساتھ گہری محبت میں تبدیل ہوگئی۔

امریکی خاتون پاکستان پہنچیں تو انہوں نے اسلام قبول کیا اور عادل شہزاد کے ساتھ نکاح کرلیا۔ شادی کی تقریب میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں نے نئی زندگی کا آغاز کیا۔

ہائی کورٹ کے وکیل رضوان انور ملک نے مجسٹریٹ کے سامنے روزانا مرینا گیبریلے کا قانونی بیان ریکارڈ کروایا، جس کے بعد ضروری کاغذی کارروائی مکمل کی گئی۔

سوشل میڈیا پر اس جوڑے کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہورہی ہیں، جبکہ صارفین کی جانب سے بھی اس منفرد محبت کی کہانی پر تبصرے کیے جارہے ہیں۔

Related Posts