امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا دو روزہ پاکستانی دورہ مکمل، اعلامیہ جاری

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان
زلمے خلیل زاد کا دو روزہ دورہ پاکستان تفصیلات جاری

راولپنڈی: افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے  پاکستان کا دوروزہ دورہ مکمل ہونے پر اعلامیہ جاری کیا ہے کہ  انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اورافغان مسئلے کے حل پربات چیت کی ۔

 اعلامیے کے مطابق زلمے خلیل زاد نے افغان مسئلے کے حل کے لیے  مستقبل کی پلاننگ  اور افہام و تفہیم سے متعلق مثبت پیش رفت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

امریکی نمائندہ خصوصی نے افغان مفاہمتی عمل میں پاکستانی کاوشوں کو سراہتے ہوئے یہ مؤقف اختیار کیا کہ امریکا چاہتا ہے کہ  افغانستان اور پاکستان اپنی زمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔

Related Posts