امریکی کوچ ایشین گیمز کیلئے پاکستانی بیس بال ٹیم کو تربیت دینگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

American coach to train Pakistan team for Asian Games

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان فیڈریشن بیس بال نے امریکا کے رینڈل آرمز کو ایشین گیمز سے قبل قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کے لیے کوچ مقرر کر دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ایف بی اور رینڈل آرمز کے درمیان معاملات کو حتمی شکل دی گئی ہے،امریکی کوچ اگلے ماہ پاکستان آئینگے۔

پی ایف بی کے صدر سید فخر علی شاہ نے کہا کہ امریکی کوچ ایک ماہ تک پاکستان میں رہیںگے۔ تربیتی کیمپ مئی کے دوسرے ہفتے میں لگایا جائے گا۔

ایشین گیمز کے لیے تربیتی کیمپ مئی کے دوسرے ہفتے میں لگایا جائے گا۔ ہم نے اس کیمپ کے بارے میں پاکستان اسپورٹس بورڈسے بات کرلی ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کی بیس بال ٹیم 19 ویں ایشین گیمز میں شرکت کرے گی

انہوں نے مزید کہاہم رینڈل آرمز سے بات کر رہے ہیں وہ ایک ماہ تک ٹیم کے ساتھ ایشیائی ایونٹ کی تیاری کے لیے کام کرینگے۔

یاد رہے کہ بھارتی بیس بال ٹیم بھی آئندہ سال منعقد ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز میں شرکت کے لیے پاکستان آئے گی۔

کنفیڈریشن آف پروفیشنل بیس بال/سافٹ بال ان انڈیا نے آئندہ جنوبی ایشیائی کھیلوں میں ٹیم کی شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو لکھے گئے خط میں سی پی بی آئی کے سیکریٹری منوج کوہلی نے اپنی فیڈریشن کی جانب سے تصدیق کی کہ بھارت ساؤتھ ایشین گیمز میں حصہ لے گا۔

Related Posts