ٹوپی اُتار کر تلک لگادوں گا، بی جے پی رہنما رگھووندر سنگھ کی مسلمانوں کو دھمکی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Don't involve in India's National Issue
Don't involve in India's National Issue

ممبئی: بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنما رگھووندر سنگھ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل میں مسلمانوں کو ٹوپی اُتار کر تلک لگانے پر مجبور کردوں گا۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک کلپ وائرل ہوئی جس میں بی جے پی کے رہنما رگھووندر سنگھ بھارتی ریاست اترپردیش میں انتخابات کے موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے نظر آئے۔

اس موقع پر بھارت میں حجاب کے حوالے سے جاری پابندی پر اُن کا کہنا تھا کہ اگر میں دوبارہ منتخب ہوا تو مسلمانوں کیلیئے اچھا نہیں ہوگا اور میں سب کی ٹوپیاں اُتار کر ماتھوں پر تلک لگانے پر مجبور کردوں گا۔

واضح رہے کہ اس کلپ کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی جب اُن کو لوگوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو بی جے پی رہنما اپنے موقف پر قائم رہے۔ 

مزید پڑھیں:پاکستانی سائنسدان یاسر صدیقی کے شمسی سیل نے دو عالمی ریکارڈ قائم کردیئے

دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریند مودی نے دعویٰ کیا ہے کہ اُن کے دورحکومت میں مسلمان لڑکیاں خود کو زیادہ محفوظ تصور کررہی ہیں۔

گزشتہ روز اتر پردیش کے شہر کانپور میں ریلی سے خطاب میں نریندر مودی نے کہا کہ اب ریاست میں بڑی تعداد میں مسلم لڑکیاں اسکول اور کالج جا رہی ہیں۔

Related Posts