بھارت میں انسانیت سوز مظالم پر اقوام عالم کی خاموشی افسوسناک ہے، ڈاکٹر جمیل خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ambassador Dr Jamil Ahmed talks about Indias situation

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 کراچی :سابق سفیر، سینئر تجزیہ کار اور بین الاقوامی امور کے ماہر ڈاکٹر جمیل احمد خان نے کہا ہے کہ ہندوستان میں ہندوتوا مہم 1913سے جاری ہے، بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی خود انتہاء پسند تنظیم آر ایس ایس کے رکن رہے ہیں اور گجرات میں مسلم کش کارروائیاں نریندرا مودی پر بدنما داغ ہیں۔

بھارت میں مسلمانوں کیخلاف جاری پرتشدد کارروائیوں کے حوالے سے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ آج پوری دنیا بھارت میں مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم دیکھ رہی ہے اور پوری دنیا کا میڈیا بھی بھارت میں جاری پرتشدد کارروائیوں کی کوریج کررہا ہے لیکن عالمی قوتیں بھارت میں جاری انسانیت سوز مظالم پر مکمل طور پر خاموش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی کے باوجود بھارت میں مسلمانوں پر تشدد افسوسناک امر ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا طالبان امن معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، ڈاکٹر جمیل احمد خان

ڈاکٹر جمیل احمد خان نے کہا کہ نیلسن منڈیلا کو قیدمیں ڈالنے اور جنوبی افریقہ میں سیاہ فاموں پر تشدد کیخلاف اقوام عالم کی جانب سے اقوام متحدہ میں معاملہ اٹھائے جانے کے بعد نیلسن منڈیلا کو رہائی ملی اور افریقہ میں بسنے والے سیاہ فاموں کو ظلم وستم سے رہائی ملی۔

آج دنیا بھارت میں مسلمانوں کیخلاف ہونیوالے تشدد پر مکمل طور پر خاموش ہے۔ اقوام عالم کو آگے بڑھ کر بھارت اور کشمیر کے مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم ختم کرانے کیلئے اپنا کردار اداکرناچاہیے۔

Related Posts