امریکا طالبان امن معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، ڈاکٹر جمیل احمد خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ambassador Jamil Ahmad Khan

کراچی :سابق سفیر، سینئر تجزیہ کار اور بین الاقوامی امور کے ماہر ڈاکٹر جمیل احمد خان نے کہا ہے کہ امریکا طالبان امن معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، پاکستان نے امن معاہدے میں غیرجانبدار رہتے ہوئے مسئلے کے حل کیلئے انتہائی اہم کردار اداکیا ہے۔

پاکستان نے امریکا طالبان معاملے کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے چین ،روس ودیگر دوست ممالک کو ناراض کئے بغیر انتہائی بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا کرداربھرپور طریقے سے نبھایا ہے۔

امریکا اور طالبان کے درمیان قطرمیں امن معاہدے کے حوالے سے خیالات کااظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر جمیل احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے کامیاب سفارتکاری کے ذریعے دہشت گردگردانے جانیوالے طالبان کو سیاسی فریق کے طور پر امریکا کے ساتھ کامیاب مذاکرات کیلئے تمام کاوشیں برائے کارلائیںجس کی وجہ سے پاکستان کا دنیا میں ایک مثبت تشخص قائم ہوا ہے۔

خطے میں قیام امن سے پاکستان سمیت دیگرممالک کو بھی فائدہ ہوگا ،بھارت اس امن عمل کو پس پردہ رہ سبوتاژ کرنے کیلئے کوشش کرتا رہا ہے اورکرتا رہے گا لیکن آگے چل کر بھارت کو بھی خطے کے امن سے فائدہ اٹھانے پر مجبور ہوجائیگا،خطے میں امن سی پیک اور منصوبوں سے حقیقی معنوں میں فائدہ حاصل ہوگا۔

مزید پڑھیں:کشمیریوں کیساتھ صرف اظہاریکجہتی سے مسئلہ حل نہیں ہوگا ،ڈاکٹر جمیل احمد خان

امن معاہدے کے باوجود امریکا تکنیکی لحاظ سے افغانستان میں موجود رہے گا اور افغانستان میں بیٹھ کر خطے پر نظر رکھے گااور امریکا اپنے مفادات کے خلاف کسی بھی اقدام پر دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

طالبان خطے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں اور سی پیک کی کامیابی میں بھی حصہ لینے کے خواہاں ہیں جو کہ پاکستان کی بہترین اور کامیاب سفارتکاری کی بدولت ممکن ہوا ہے۔

Related Posts