ٹوئٹر اور فیس بک کے بعد اب ایمیزون نے بھی اپنے ملازمین کی چھانٹیوں کا فیصلہ کرلیا ہے۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایمیزون اس ہفتے کارپوریٹ اور ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹس میں سے تقریباً 10,000 لوگوں کو فارغ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
یہ چھانٹیاں ایمیزون کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہوں گی اور بنیادی طور پر ایمیزون کی ڈیوائسز آرگنائزیشن، ریٹیل ڈویژن اور انسانی وسائل کو متاثر کرے گی۔
اطلاع دی گئی برطرفی ایمازون کی عالمی افرادی قوت کے 1 فیصد سے بھی کم اور اس کے کارپوریٹ ملازمین کے 3 فیصد کی نمائندگی کرے گی۔
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر ہیں اور کرسمس سے پہلے کا وقت ایمازون کے لیے انتہائی منافع بخش ہوتا ہے۔واضح رہے دنیا بھر میں ایمزون ملازمین کی تعداد 15 لاکھ سے زیادہ ہے۔
مزید پڑھیں:واٹس ایپ کا دلچسپ فیچر، اب ایک اکاؤنٹ 2 موبائل فونز پر استعمال کیا جاسکتا ہے؟
دوسری جانب ایمازون کمپنی کی جانب سے ملازمین کو نکالے جانے کے بارے میں ابھی تک کوئی تصدیقی خبرسامنے نہیں آئی ہے۔