سان فرانسسکو: ایمازون کا کہنا ہے کہ ہم نے پوڈ کاسٹ نیٹ ورک ونڈری کی خریداری کیلئے ایک معاہدے پر دستخط کردئیے ہیں جس کے نتیجے میں ہمیں ونڈری میوزک پلیٹ فارم سے اپنی پراڈکٹس کو ترویج دینے میں مدد ملے گی۔
ڈاکٹر ڈیتھ، ڈرٹی جان اور دی شرنک نیکسٹ ڈور جیسی پوڈ کاسٹس تیار کرنے والے پلیٹ فارم ونڈری کو اب ایمازون میوزک کا حصہ بنا لیا گیا ہے جو اب عالمی آن لائن اسپوٹیفائی جیسے حریفوں کا مقابلہ کرے کیلئے تیار ہے۔
رواں برس ہی ایمازون نے ونڈری کا استعمال شروع کردیا تھا جبکہ ایمازون کی میوزک ٹیم نے اپنے ایک بلاگ میں کہا کہ ونڈری کے ساتھ مل کر ہم آن لائن مارکیٹ کے مزید صارفین کو نئے پلیٹ فارم کی مدد سے اپنی طرف راغب کریں گے۔
صارفین ونڈری کو ایک جدید پوڈ کاسٹ پبلشر قرار دیتے ہیں جس میں ریکارڈ شدہ پوڈ کاسٹ بنانے اور تیار کرنے کا ٹریک ریکارڈ موجود ہوتا ہے جس سے سامعین تفریح کے ساتھ ساتھ تعلیم بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
اب تک ایمازون نے اپنے صارفین اور عوام الناس کو اس بات سے آگاہ نہیں کیا کہ معاہدے کی شرائط کیا ہیں، تاہم رواں ماہ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق ونڈری کی ڈیمانڈ 30 کروڑ ڈالرز ہے۔
ایمازون کے مابق ابھی تک معاہدہ حتمی شکل میں طے نہیں پاسکا، تاہم معاہدے کی تکمیل کے بعد ایمازون میوزک کے صارفین کو کئی طرح کی سہولیات میسر آسکیں گی اور ونڈری پوڈ کاسٹ کے پلیٹ فارم سے بھی زیادہ بہتر استفادہ ممکن ہوسکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اہم ترین کمپنیوں کی لسٹ میں ایمازون، ایپل اور مائیکروسافٹ سرِ فہرست