ایلومینیم و گلاس مینو فیکچرزنے قیمتوں میں 33فیصد اضافہ کردیا،اسلم خان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Aslam Khan Aluminum and glass manufacturers

اسلام آباد :کنسٹرکشن کے شعبہ میں وزیراعظم پاکستان کے ویژن کو چکنا چور کرنے کیلئے ایلومینیم و گلاس مینو فیکچرز میدان میں آگئے، خود ساختہ ریٹ بڑھا کر مہنگائی کا طوفان لے آئے، عوام پریشان، ایلومینیم مینوفیکچرز نے ایلومینیم کے ریٹس میں 33فیصد اضافہ کردیا، گلاس مینو فیکچرز نے نقش قدم پر چلتے حد کردی۔

ہر مہینہ 7 سے5 فیصد ریٹ بڑھانا وطیرہ بنا لیا ہے ،شعبہ تعمیرات اس خود ساختہ مہنگائی سے بری طرح متاثر ہونے لگا ہے، پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے ،ان خیالات کا اظہار پاکستان ایلومینیم گلاس فیبریکٹرز ویلفیئرایسوسی ایشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری اسلم خان نے ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم اس مہنگائی کو تسلیم نہیں کرتے، بڑھا ئے جانے والے ریٹس کو فوری واپس لیا جائے،ایلو مینیم اور گلاس نئی تعمیرات کے بنیادی جز ہیں ان میں اضافہ شعبہ جاری منصوبوں کو روکنے کیلئے کاری ضرب ثابت ہوگا اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے شعبہ تعمیرات میں ترقی لانے کا خوب کبھی بھی پورا نہیں ہوگا ۔

اسلم خان نے مزید کہا کہ یہ مینو فیکچرز کی ملی بھگت ہے ،ہم اس کے خلاف پر سطح پر آواز بلند کریں گے ،اس کے خلاف کمپیٹیشن کمیشن میں جائیں گے۔

اسلم خان نے مزید کہا کہ امپورٹڈ مال پر ٹیکسز زیادہ ہونے پر مقابلے کا رحجان ختم ہو چکا ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مقامی مینو فیکچرز نے اپنے ریٹ بڑھا دیئے ہیں حتیٰ کہ پڑوسی ملک چین میں بہترین کوالٹی کا گلا س 40 سے50 فٹ پاکستان روپے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ ا نڈیا سمیت پوری دنیا میںایلومینیم کی فی کلوگرام فروخت ہوتی ہے یہاں پر رننگ فٹ فروخت کیا جاتاہے ۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں اسٹیل آئرن ایلومینیم سلور خام مال سمیت فی کلو گرام پر لین دین ہوتا ہے لیکن ہمیں فٹ کے حساب سے دیا جاتا ہے جب کہ مالکان اپنے تمام ٹیکسز فی کلو گرام سے سرکاری خزانے مین جمع کراکر اربوں روپے کی ٹیکس چوری کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں دودھ کی قیمت میں پھر اضافہ، یکم مارچ سے 130 روپے کلو قیمت مقرر

شعبہ میں دو ماہ میں ایلومینیم اور گلاس مینو فیکچرز نے 50فیصد مہنگائی کی ہے، نئی تعمیرات کرنے والوں کو دو ماہ پہلے جو کھڑکی دروازہ600یا 700 روپے میں ملتا تھا اب بڑھ کر1000روپے سے1100 روپے کا ہوگیا ہے شیشہ 90 روپے فٹ سے115روپے فٹ ہو چکا ہے ۔

اسلم خان نے گفتگو کرت ہوئے بتایا کہ پاکستان ایلومینیم گلاس فیبریکٹرز ویلفیئرایسوسی ایشن اس خود ساختہ مہنگائی کو مسترد کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر ملک بابر اعوان، وفافی وزیر حماد اظ ،پاکستان چیمبر آف کامرس اسلام آباد چیمبر آف کامرس اور صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ کو اس اہم معاملے سے آگاہ کر چکے ہیں۔

اگر مالکان نے مہنگائی کے اس طو فان کو نہ روکا اور بڑھائے جانے والے ریٹس کو واپس نہ کیا تو اس کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال دی جائے گی اور وززیر اعظم پاکستان کے ویژن کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔

Related Posts