لانگ مارچ کی اجازت دینی ہے یا نہیں، فیصلہ اتحادی کریں گے، وزیر داخلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لانگ مارچ کی اجازت دینی ہے یا نہیں، فیصلہ اتحادی کریں گے، وزیر داخلہ
لانگ مارچ کی اجازت دینی ہے یا نہیں، فیصلہ اتحادی کریں گے، وزیر داخلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بہاولپور:مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کواگر روکنے کا فیصلہ ہوا تو انہیں گھروں سے بھی نہیں نکلنے دیں گے، افراتفری کی کوشش کی گئی تو گرفتاریاں ہونگی، پھر قانون اپنا راستہ بنائے گا۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کو اسلام آباد آنے کی اجازت دینی ہے یا نہیں، فیصلہ اتحادی کریں گے۔

رانا ثنا اللہ کا بہاولپور میں میڈیا بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شیریں مزاری نے زرعی اصلاحات والی اراضی جعل سازی سے اپنے نام کرالی، گرفتاری تفتیشی افسر کا معاملہ ہے۔ہمارا کسی کیساتھ اس وقت الیکشن کا الحاق نہیں ہوا، ہم الیکشن کی طرف جانا چاہتے تھے، ملک کا اسوقت بھٹہ بیٹھ چکا ہے، متحدہ اتحادیوں کا فیصلہ ہے حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے، قانون اپنا راستہ لے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے غلط معاہدہ کیا گیا، کاش ہمارے لئے بھی کبھی دن کو 12 بجے عدالت لگے، لانگ مارچ کی کال پر اتحادی لیڈروں نے فیصلہ کرنا ہے، اگر انکو روکنے کا فیصلہ ہوا تو انکو گرفتار بھی کریں گے، سائبر ایکٹ موجود ہے لیکن موثر نہیں، اس قانون کو مل بیٹھ کر تبدیل کرنا ہوگا، بہاولپور صوبہ بحالی کے حق میں ہیں۔

مزید پڑھیں:ان کو 20 سال سے جانتا ہوں۔شیریں مزاری کی رہائی پر علی زیدی کا دلچسپ تبصرہ

انہوں نے مزید کہا کہ اگر حالات مناسب نہ ہوئے تو حمزہ شہباز نمائندگی کریں گے۔28 مئی کو یوم تکبیر ہے، آج پاکستان کی بنیاد ایٹمی قوت ہے، اگر پاکستان اسلامی ایٹمی قوت نہ بنتا تو دشمن ہمیں زیر کردیتا، 28 مئی کے جلسہ کی تیاری کے لئے آیا ہوں، وزیر اعظم شہباز شریف، مریم نواز جلسہ سے خطاب کریں گے۔

Related Posts