علامہ راشد محمود سومرو کی پھوپھی انتقال کرگئیں، لاڑکانہ میں سپرد خاک

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے سابق سیکریٹری جنرل مرحوم علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کی ہمشیر اور جے یو آئی سندھ کے موجودہ سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو کی پھوپھی انتقال کرگئیں۔ 

مرحومہ کی نماز جنازہ پیر کی صبح 8 بجے جامعہ اسلامیہ لاڑکانہ میں جے یوآئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے پڑھائی، بعد ازاں مقامی قبرستان میں مرحومہ کی تدفین کردی گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں:

کور کمانڈرز کانفرنس، معیشت کی بحالی کیلئے حکومت کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کا عزم

مرحومہ کی نمازِ جنازہ میں ان کے بھائی حافظ اقبال سومرو، مولانا ناصر محمود سومرو، مولانا طارق محمود سومرو، مولانا طاہر محمود سومرو، مولانا محبت کھوڑو، مولانا الیاس چنا، مولانا عبد الحق سیال سمیت جے یوآئی اور مختلف سیاسی، مذہبی سماجی رہنماؤں، علمائے کرام و طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

درین اثناء پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ اور جے یوآئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن، جے یوآئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری، جے یو آئی سندھ کے امیر مولانا سائیں عبد الصمد ہالیجوی، جے یوآئی سندھ کی مجلس عاملہ کے ارکان مولانا صالح الحداد، مولانا عبد القیوم ہالیجوی، مولانا سراج احمد شاہ امروٹی، مولانا عبدالکریم عابد، مولانا تاج محمد ناہیوں، مولانا سعود افضل ہالیجوی، مولانا محمد غیاث، حاجی عبد المالک ٹالپر، علامہ سمیع الحق سواتی، مولانا صالح اندھڑ، مولانا فتح محمد مہیری، حافظ سراج احمد چنا، مولانا امین اللہ اچکزئی، سروربلیدی ایڈوکیٹ ودیگر نے جے یوآئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو دیگر سومرو برادران سے ان کی پھوپھی کے انتقال پر گہرے دکھ رنج وغم اظہار اور مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔

Related Posts