کراچی سے جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

پڈ عیدن کے قریب کراچی سے جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں تاہم حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کی 2 بوگیاں پڈ عیدن اور بھریاروڈ اسٹیشن کے مابین پٹڑی سے اتر جانے کے باعث ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ریلوے لائن پر دھماکا، انجن سمیت 8 بوگیاں پٹری سے اترگئیں

بوگیاں پٹڑی سے اتر جانے کے باعث ٹرین سے الگ کر کے ٹرین کو پڈ عیدن ریلوے اسٹیشن پر کھڑا کردیا گیا۔ ریلوے ڈی ایس سکھر کا کہنا ہے کہ مسافروں کی جان محفوظ ہے۔ اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت 7 گھنٹوں سے بلاک ہے۔

ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت بحال ہے۔ ڈی ایس ریلوے نے کہا کہ ریلیف ٹرین سکھر سے جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے اور مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ 1 گھنٹے کے اندر اندر ٹرین کو بحال کردیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے شہر سبی میں ریلوے لائن پر دھماکے کے نتیجے میں ٹرین کی 8 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جس کے باعث 8 افراد زخمی ہوگئے۔

سبی میں پنیر کے علاقے میں ریلوے ٹریک پر دھماکا 7 ماہ قبل ہوا۔ڈی سی بولان آغا سمیع اللہ کا کہنا تھا کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی 8 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جس کے نتیجےمیں 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔