توشہ خانہ سے جو کچھ لیا وہ ریکارڈ پر ہے، عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

توشہ خانہ سے جو کچھ لیا وہ ریکارڈ پر ہے، عمران خان
توشہ خانہ سے جو کچھ لیا وہ ریکارڈ پر ہے، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ سے جو کچھ لیا وہ ریکارڈ پر ہے۔

ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کوٹکٹ دے کرسبق سیکھا ہے اتحادی نہیں ہونے چاہئیں، میرے خلاف اس وقت سازش ہوئی جب چیزیں ٹھیک ہورہی تھیں۔

عمران خان نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس دائر نہیں کرنا چاہیے تھا، ریفرنس اس وقت وزارت قانون کی جانب سے بھیجا گیا تھا، میرا کسی سے کوئی ذاتی عناد نہیں ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے ہوئی، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس دائر نہیں کرنا چاہیے تھا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ کوئی ایسی بات نہیں کروں گا جس سے ملک کو نقصان ہو، ہمارے لیے مضبوط فوج بہت ضروری ہے، شہبازشریف ابھی سے انجینئرنگ کررہا ہے، یہ اپنے افسران لگا کرمیچ فکس کریں گے۔ یہ کوشش میں ہیں کہ نواز شریف کے کیس ختم ہوں۔

مزید پڑھیں: صدر مملکت نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا استعفیٰ منظور کر لیا

انہوں نے کہا کہ فرح خان کے پاس عہدہ تھا نہ وزارت، کیسے پیسے لے سکتی ہیں۔ کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائے۔ توشہ خانہ سے جو کچھ لیا وہ ریکارڈ پر ہے۔ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے ہوئی۔

Related Posts