آل پاکستان انجمن تاجران کا پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
آل پاکستان انجمن تاجران کا پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار

لاہور: آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم سے اپیل ہے کہ اضافے کی سمری کو منظور نہ کیا جائے۔

پاکستان میں بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پہلے ہی بہت زیادہ ہیں جس کی وجہ سے پیداواری لاگت بھی کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے لامحالہ مہنگائی کا طوفان آئے گا۔

جس سے نچلا طبقہ بری طرح متاثر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مطالبہ ہے کہ حکومت پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے فارمولے میں تبدیلی کرے اور اسے پاکستان کے زمینی حقائق کے مطابق ترتیب دیا جائے۔

مزید پڑھیں: حکومت کی یکم فروری سے پیٹرولیم قیمتوں میں 9 روپے تک اضافے کی تیاری

حکومت پیٹرولیم پر وصول کئے جانے والے ٹیکسزمیں بھی کمی کرے اور انہیں ایک سطح پر منجمدکیاجائے۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تسلسل کے ساتھ پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے جس سے مہنگائی کی شرح بڑھنے سے لوگوں کی قوت خرید جواب دے گئی ہے۔

Related Posts