کراچی: پاکستانی فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ کے خلاف مدعی اوریجنل مولا جٹ فلم کے پروڈیوسر نے تمام مقدمات سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد فلم ریلیز کرنے کی راہ سے تمام رکاوٹیں دور ہو گئیں۔
دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں تصدیق کی کہ ”مولا جٹ“ نامی کلاسک فلم کے پروڈیوسر نے فلم کے خلاف کیسز واپس لے لیے ہیں۔
پروڈیوسر عمارہ حکمت نے انٹرٹینمنٹ پاکستان نامی آن لائن نیوز کی خبر کی تصدیق کے لیے اسے ری ٹویٹ کیا جس سے تصدیق ہوتی ہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے خلاف کیسز ختم ہو گئے۔
#BREAKING: All Legal Cases Against #TheLegendOfMaulaJatt Withdrawn By Original Producer Of #MaulaJatt@TheMahiraKhan @iamhamzaabbasi @AmmaraHikmat @_fawadakhan_ https://t.co/iz0Ww1Mlhc
— Entertainment Pakistan (@epkdaily) February 8, 2020