کورونا کی روک تھام کیلئے تمام ممالک کو مشترکہ حکمتِ عملی تشکیل دینا ہوگی۔ وزیرِ اعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کی روک تھام کیلئے تمام ممالک کو مشترکہ حکمتِ عملی تشکیل دینا ہوگی۔ وزیرِ اعظم
کورونا کی روک تھام کیلئے تمام ممالک کو مشترکہ حکمتِ عملی تشکیل دینا ہوگی۔ وزیرِ اعظم

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے تمام ممالک کو مشترکہ حکمتِ عملی تشکیل دینا ہوگی، بصورتِ دیگر وائرس کے نقصانات پر قابو پانا مشکل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے آئی ایل او کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز کم ہونے کے بعد دوبارہ بڑھے۔ ڈی جی آئی ایل او کانفرنس کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے خطاب کا موقع دیا۔

آئی ایل او کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پوری دنیا میں مزدوروں کیلئے یہ بڑا مشکل وقت ہے۔ ہم نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے جو لاک ڈاؤن نافذ کیا، اس سے سب سے زیادہ دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ متاثر ہوا۔

کانفرنس سے خطاب کے دوران وزیرِ اعظم نے کہا کہ مزدور ہمارے معاشرے کا سب سے غیر محفوظ طبقہ ہے جسے لاک ڈاؤن کے باعث پریشانیوں کا سامنا ہے۔ اسی وجہ سے آئی ایل او کانفرنس کا انعقاد بہت اہم ہے۔ تمام ممالک کو ایک دوسرے سے وائرس کے خلاف حکمتِ عملی پر بات کرنی چاہئے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ اپنے مزدور طبقات کے تحفظ کیلئے ہمیں کوئی نہ کوئی حکمتِ عملی ضرور اپنانا ہوگی۔ لاک ڈاؤن کے باعث بڑے بڑے کاروبار بدحالی کا شکار ہیں اور بہت سے صنعتکار دیوالیہ ہوچکے ہیں جبکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار سب سے زیادہ ملازمت دیتے ہیں، خود عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد، ن لیگ نے تردید کردی

Related Posts