بند کمروں میں کام ملتا ہے اور، علیزے شاہ نے شوبز انڈسٹری کا شرمناک چہرہ بے نقاب کردیا، اہم انکشافات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Alizeh Shah opens up about unethical practices in showbiz industry
ARY NEWS

اداکارہ علیزے شاہ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شوبز انڈسٹری میں جاری غیر اخلاقی اور متنازعہ رویوں کے خلاف آواز بلند کی ہے، انہوں نے بعض مشہور شخصیات کی جانب سے جعلی پالیسیوں کے ذریعے کام حاصل کرنے کے طریقوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

علیزے شاہ نے اپنی پوسٹ میں واضح کیا کہ شوبز میں سفارش، ذاتی تعلقات، اور نام نہاد “پرچیاں” استعمال کر کے کردار حاصل کرنے کا رواج عام ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے کبھی بھی ایسے غیر اخلاقی طریقوں کا سہارا نہیں لیا اور ہمیشہ اپنی عزتِ نفس کو مقدم رکھا ہے۔

اداکارہ نے ایک طنزیہ انداز میں تحریر کیاکہ “اس انڈسٹری میں پروفیشنل ہونے کے کیا ہی فائدے ہیں۔ڈنرزاور پھر وہ بند دروازوں کی رسومات، انکار کرو، تو فوراً تمہیں بدتمیز یا اپنے کیریئر میں غیر سنجیدہ قرار دے دیا جاتا ہے۔

شکر ہے میں نے وہ میمو نہیں پڑھا جس میں لکھا تھا کہ عزتِ نفس کو پی آر پیکیج کا حصہ بنا کر بیچنا ہے۔

علیزے شاہ نے مزید لکھاکہ “اگر یہی قیمت ہے مشہور ہونے کی، تو میں خوش ہوں کہ صرف انسان ہی رہوں۔

ان کی یہ باتیں انڈسٹری میں جاری اس ماحول کی عکاسی کرتی ہیں جہاں بعض اوقات کامیابی کے لیے ذاتی مفادات اور تعلقات کو ترجیح دی جاتی ہے۔ ان کے بیان نے شوبز سے جڑے کئی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

Related Posts