شعیب اختر سے بد تمیزی، علی زیدی کا نعمان نیاز کی برطرفی کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شعیب اختر سے بد تمیزی، علی زیدی کا نعمان نیاز کی برطرفی کا مطالبہ
شعیب اختر سے بد تمیزی، علی زیدی کا نعمان نیاز کی برطرفی کا مطالبہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ بحری امور سید علی حیدر زیدی نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر سے براہِ راست شو میں بدتمیزی پر ٹی وی میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز کی برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ بحری امور علی زیدی نے شعیب اختر کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر نعمان نیاز نے ٹی وی اسکرین پر متکبرانہ رویہ اختیار کیا۔ شو میں موجود تمام افراد سے سرِ عام معافی مانگنے تک میزبان کو بلیک لسٹ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

شعیب اختر سے ناشائستہ رویہ، ڈاکٹر نعمان نیاز کا ردِ عمل سامنے آگیا

 افغانستان سے نکلنے میں گوروں کی مدد کے وقت کوئی مسئلہ نہیں تھا، شعیب اختر

وفاقی وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ شو کے دوران سرکاری ٹی وی میزبان کا شعیب اختر کے ساتھ رویہ ناقابلِ برداشت تھا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر نعمان نیاز کو پی ٹی وی اسپورٹس سے فوری طور پر برطرف کیا جائے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر سے ناشائستہ رویہ اختیار کرنے والے ڈاکٹر نعمان نیاز نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ یکطرفہ کہانی ہمیشہ اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز اپنے پیغام میں سرکاری ٹی وی چینل (پی ٹی وی اسپورٹس) کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے کہا کہ شعیب اختر کو ایک اسٹار کے طور پر یاد کرنے پر حیرت ہے کیونکہ وہ بہترین ستاروں میں سے بہترین ہیں۔

 

Related Posts