کراچی کو ترقی یافتہ شہروں کی طرح آزاد طرزِ حکومت کی ضرورت ہے۔علی زیدی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کو ترقی یافتہ شہروں کی طرح آزاد طرزِ حکومت کی ضرورت ہے۔علی زیدی
کراچی کو ترقی یافتہ شہروں کی طرح آزاد طرزِ حکومت کی ضرورت ہے۔علی زیدی

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ کراچی کو دنیا کے دیگر ترقی یافتہ شہروں کی طرح آزاد طرزِ حکومت کی ضرورت ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران معروف صحافی ارشاد احمد عارف نے وزیر بحری امور علی زیدی سے سوال کیا کہ ماضی میں کراچی کو وفاقی حکومت کے ماتحت کرنے کے متعلق بات چلی تھی، کیا وہ تجویز اب بھی زیر غور ہے؟

ارشاد احمد عارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ میں نے یہ بات سنی ضرور ہے لیکن ابھی تک کسی آفیشل فورم پر اس بات پرگفتگو نہیں ہوئی۔ جب تک اس پر کوئی فیصلہ نہیں ہوتا، کراچی سندھ کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی، گرین لائن پراجیکٹ کی 40بسیں سڑکوں پر رواں دواں ہونے کیلئے تیار

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا کہ ایک زمانے میں کراچی پاکستان کا دارالخلافہ تھا۔ ابھی تک ہمارا پارٹی بیانیہ یہ ہے کہ کراچی کو ایک بہت آزاد لوکل گورننس اسٹرکچر کی ضرورت ہے جیسا کہ دیگر بین الاقوامی شہروں میں پایا جاتا ہے۔

دنیا کے دیگر شہروں کی مثال دیتے ہوئے وزیر بحری امور نے کہا کہ لندن، نیو یارک اور لاس اینجلس سمیت دیگر بڑے شہروں میں حکومت کا جو نظام ہے، اسے نقل (ریپلیکیٹ) کرنا کراچی کے انفراسٹرکچر سے متلق اور دیگر مسائل کا حل ہے۔

علی زیدی نے کہا کہ کراچی میں شہری سہولیات سے متعلق مسائل کا حل آزاد طرزِ حکومت میں ہے۔ کوئی کراچی کو سندھ سے الگ تو نہیں کرسکتا۔ وہ جہاں ہے، وہیں رہے گا۔ اگر سندھ حکومت آزاد طرزِ حکومت لائے تو اس میں پورے پاکستان کی بہتری ہے۔ 

Related Posts