پاکستانی مشہور گلوکار علی ظفر نے میشا شفیع کی درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد کرنے کی استدعا کر دی ہے۔
میشا شفیع نے ہتک عزت کے کیس میں جرح مکمل کروانے کے لیے گزشتہ ماہ فروری میں عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ بیرون ملک رہنے کی وجہ سے ان کی جرح ویڈیو لنک کے ذریعے مکمل کی جائے۔
میشا شفیع کی درخواست پر علی ظفر نے اپنے وکلا کے ذریعے سیشن کورٹ میں اپنا موقف جمع کرواتے ہوئے گلوکارہ کی درخواست کی مخالفت کردی۔
علی ظفر نے عدالت میں جمع کروائے گئے اپنے جواب میں عدالت سے استدعا کی کہ میشا شفیع کی درخواست جرمانے کے ساتھ واپس کی جائے۔
علی ظفر نے میشا شفیع کی درخواست کو بے بنیاد اور عدالتی وقت کا ضیاع قرار دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ عدالت میشا شفیع کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کرے۔
یہ بھی پڑھیں:نازیبا لباس میں مزاحیہ پیغام،اشنا شاہ کو بولڈ لباس پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا