العزیزیہ ریفرنس: سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت 18 دسمبر کو ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

IHC releases advertisement for summoning Nawaz on Nov 24

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے اہم مقدمات کی سماعت ہوگی، سابق وزیراعظم نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل، نیب مقدمات میں گرفتار سیاسی رہنماوں کی ضمانت کی درخواستوں اور سیکریٹری ہائی کورٹ بار کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر کردیاگیاہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کردی۔ پی ٹی آئی کے رہنما ابرار الحق کی بطور چیئرمین ہلال احمرتعیناتی کے خلاف کیس کی سماعت کل ہوگی، الیکشن کمیشن کے 2 ممبران کی تعیناتی کیلئے حکومت کو دی گئی 10 روز کی مہلت منگل کو ختم ہوگی، چیف جسٹس اطہر من اللہ ممبران کی تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت 17 دسمبر کو کریں گے۔

مزید پڑھیں: پی آئی سی حملہ: وزیر اعظم کا بھانجا حسان نیازی پولیس کے چھاپے سے قبل گھر سے غائب

ایل این جی ریفرنس میں گرفتار لیگی رہنما سابق وزیرخزانہ مفتاع اسماعیل کی درخواست ضمانت، جعلی بنک اکاونٹس کیس میں گرفتار پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کی ضمانت پر درخواست سماعت بھی چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 17 دسمبر کو ہی کرے گا۔

عدالتی کارروائی میں مداخلت پر سیکریٹری ہائیکورٹ بار عمیر بلوچ کو جاری شوکاز نوٹس پر سماعت 19 تاریخ کو ہوگی۔

Related Posts