آغا خان یونیورسٹی اورامریکی مشن نے کے پی میں موسمیاتی ایکشن فیلوز کا جشن منایا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

AKU, US Mission Celebrate Climate Action Fellows in KP

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آغا خان یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ (AKU-IED)نے جو امریکی قونصلیٹ پشاور کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے اپنے کلائمٹ ایکشن فیلوز کو اعزاز دیا اور چترال، خیبر پختونخوا میں ایک تقریب کے دوران ان کے انقلابی عمل کے منصوبے پیش کیے۔

ٹاپ 10 منصوبوں کی عمل درآمد کے لیے فنڈنگ فراہم کی جائے گی جو کہ ایک زیادہ پائیدار اور مضبوط مستقبل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ یہ ”ماحولیاتی تحفظ کے بارے میں آگاہی بڑھانے اور عمل کی ترغیب دیں“ کے منصوبے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

خیبر پختونخواکی آبادی 30 ملین افراد پر مشتمل ہے جس کے جنوبی حصے میں گرمیاں گرم اور سردیاں معتدل ہوتی ہیں جبکہ شمالی حصے میں شدید سرد موسم ہوتا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی نے جنگلات کی آگ، پانی کی قلت، صفائی کے مسائل اور شہری سیلاب جیسے شدید واقعات کے امکانات کو بڑھا دیا ہے۔ مزید برآں، برف اور برفانی پہاڑوں کا تیزی سے پگھلنا، غیر متوقع موسمی حالات، زراعت اور روزگار پر شدید اثر ڈال رہے ہیں۔

یہ منصوبہ جو ستمبر 2023 سے اکتوبر 2024 تک چل رہا ہے کا مقصد خیبر پختونخوا ہ کے معلمین کو وہ علم اور مہارت فراہم کرنا ہے جو ماحولیاتی تحفظ کی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہیں۔ اسکالرشپ اور تحقیق پر مبنی تعلیم کے ذریعے اساتذہ اپنے اسکولوں اور کمیونٹیز میں عملی منصوبے نافذ کر رہے ہیں اور ماحولیاتی تعلیم کے لیے عملی طریقوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر فوزیہ پروین، اسسٹنٹ پروفیسروآئی ای ڈی پروجیکٹ لیڈ، آغا خان یونیورسٹی نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ”جب میں نے اساتذہ کی تربیت کے ذریعے موسمیاتی بحران کے لیے طویل المدتی ایکشن فیلوشپ کا تصور کیا تو مجھے اس بات کا بہت کم علم تھا کہ اساتذہ کتنی آگاہی رکھتے ہیں۔ان کی حوصلہ افزائی،غیر معاوضہ فیلوشپ میں حصہ لینے کی رضامندی، ان کے ایکشن پلانز اور ان ایکشن پلانز کو نافذ کرنے کے عزم نے مجھے بھی مستقبل میں مزید کام کرنے کی ترغیب دی ہے۔ مجھے امید ہے کہ ہم سب مل کر اجتماعی عمل کے ذریعے پائیدار سیارے کے لیے درکار نظامی تبدیلی لا سکتے ہیں۔“

فیلوشپ کو 500 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 50 غیر معمولی معلمین کو سخت عمل کے ذریعے منتخب کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز چترال اور پشاور میں ورکشاپس کی ایک سیریز سے ہوا جس میں اساتذہ کو موسمیاتی تبدیلی کی تعلیم اور پائیداری کی کوششوں کی قیادت کرنے کی تربیت دی گئی۔ یہ ورکشاپس ایکشن پلانز کو تیار کرنے اور ان پر عمل درآمد کے دوران جاری رہنمائی اور مدد کی بنیاد رکھتی ہیں۔

پشاور میں امریکی قونصل جنرل شانٹے مور نے کہا کہ آغا خان یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ (AKU-IED)کی شراکت داری خیبر پختونخوا ہ میں ماحولیاتی تحفظ اور تعلیم کے لیے امریکی عزم کو اجاگر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا”اساتذہ کو بااختیار بنا کر ہم ماحولیاتی شعور رکھنے والے افراد کی ایک نسل کو فروغ دے رہے ہیں جو اپنی کمیونٹیز میں مثبت تبدیلی لائیں گے۔ہم امریکی سفارتخانے کے گرین الائنس اقدام کے ذریعے پائیدار مستقبل بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔“

مسٹر عبد الاکرم، ایڈیشنل سیکریٹری ایجوکیشن، حکومت خیبر پختونخوا نے کہا”پروجیکٹ کے ایک اہم عناصر میں کے پی میں کلیدی اسٹیک ہولڈرز اور پالیسی سازوں کی شمولیت ہے تاکہ موسمیاتی تبدیلی کی تعلیم کو سپورٹ اور فروغ دیا جا سکے۔ہمارے ملک کے اساتذہ علم اور پائیدار مستقبل کو کھولنے کی کلید رکھتے ہیں اور موسمیاتی تبدیلی کی تعلیم کے ذریعے وہ اگلی نسل کو عمل کرنے، جدت طرازی کرنے اور اہم ماحولیاتی مسائل کو حل کرنے کی ترغیب دے سکتے ہیں۔“

پروجیکٹ کے آگے بڑھنے کے ساتھ آغا خان یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ (AKU-IED) ماحولیاتی باشعور معلمین کے نیٹ ورک کی تعمیر کے لیے پرعزم ہے۔ مسلسل مدد اور تعاون کی کوششوں کے ذریعے اس اقدام کا مقصدس کے پی میں ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی لچک پر دیرپا اثر ڈالنا ہے

Related Posts