دھواں دھار انتخابی مہم کا اختتام، آزاد کشمیر میں انتخابات کل منعقد ہوں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مانیٹرنگ سخت کر دی گئی
سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مانیٹرنگ سخت کر دی گئی

مظفر آباد: آزاد جموں و کشمیر میں دھواں دھار انتخابی مہم کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی، انتخابات کل منعقد ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کی انتخابی مہم ختم ہوچکی ہے۔ کشمیری عوام ووٹ کی پرچی سے اپنی قسمت کا فیصلہ کل کریں گے۔

ن لیگ کی مریم نوز، پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری اور پی ٹی آئی کی جانب سے وزیرِ کشمیری امور علی امین گنڈا پور کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان نے بھی انتخابی مہم چلائی۔

 بلاول بھٹو زرداری نے کشمیر انتخابی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا پسینہ نکل رہا ہے کہ جیالا کشمیر کا وزیر اعظم بنے گا، مودی کی بھی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے نواز شریف اور آصف علی زرداری کو نشانے پر رکھتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے قائد بھارت میں کشمیری حریت قیادت سے نہیں ملے۔ نیپال میں مودی سے خفیہ میٹنگ کی۔

سابق صدر آصف زرداری پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ زرداری کو پیسہ بنانے سے فرصت ملتی تو وہ کشمیر پر بات بھی کرتے۔ کشمیر کمیٹی میں ڈیزل بٹھا دیا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ دونوں سابق حکمرانوں نے کتنی بار آر ایس ایس کا نام لیا؟وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ مریم اور بلاول حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ بلاول بھٹو ن لیگ کے ساتھ ہی الجھتا رہے گا۔ مریم نواز عمران خان کا نام احترام سے لیں۔ ہم بھی ان کا نام احترام سے لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات، عوام کی امیدیں پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔ناصرشاہ

Related Posts