ایشیاء کپ 2020کوکورونا وائرس کے باعث ملتوی کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایشیاء کپ 2020کوکورونا وائرس کے باعث ملتوی کردیا گیا
ایشیاء کپ 2020کوکورونا وائرس کے باعث ملتوی کردیا گیا

اسلام آباد:ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے رواں سال ہونے والے ایشیا کپ کو کورونا وائرس کے باعث ملتوی کردیا ہے اور اب ایونٹ کا انعقاد 2021 میں کیا جائے گا۔

ایشین کرکٹ کونسل کے ایگزیکٹو بورڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ بورڈ نے ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ پر کووڈ-19 کی وبا کے اثرات کو جانچنے کے لیے متعدد مواقع پر ملاقاتیں کیں۔

کونسل نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ آغاز سے ہی بورڈ شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے کوشاں تھا البتہ سفری پابندیوں، ملک میں قرنطینہ کی مختلف پابندیوں، صحت کو درپیش خطرات اور سماجی فاصلوں کو ضروری قرار دیے جانے کے باعث ایونٹ کا انعقاد چیلنج بن گیا۔

ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ان سب چیزوں سے بڑھ کر کھلاڑیوں، سپورٹ اسٹاف، کمرشل پارٹنرز، شائقین اور کرکٹ برادری کی صحت اور حفاظت سب سے اہم اور اولین ترجیح تھی۔

ایشین کرکٹ کونسل کے ایگزیکٹو بورڈ کے مطابق اوپر درج تمام معاملات کا محتاط طریقے سے جائزہ لینے کے بعد ایشیا کپ کو ملتوی کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ذمے دارانہ انداز میں ٹورنامنٹ کا انعقاد ایشین کرکٹ کونسل کی اولین ترجیح ہے اور بورڈ اس کے 2021 میں انعقاد کے لیے پراْمید ہے اور جون 2021 میں ایونٹ کے انعقاد کے لیے کام کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل نے ایونٹ کے التوا کا اعلان (9 جولائی کو) کیا ہے تاہم بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر سارو گنگولی نے گزشتہ روز ہی ایشیا کپ کی منسوخی کی خبر دے دی تھی۔بی سی سی آئی کے صدر اور بھارتی ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ منسوخ ہو گیا ہے۔

Related Posts