امریکا جاتے عمر شریف کی طبیعت بگڑگئی، ایئر ایمبولینس کی جرمنی میں ہنگامی لینڈنگ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Air ambulance carrying Umer Sharif makes emergency landing in Germany

پاکستان سے علاج کیلئے عمر شریف کو امریکا لے جانے کیلئے آنے والی ایئرایمبولینس نے اداکار کی طبیعت بگڑنے پرجرمنی میں ہنگامی لینڈنگ کرلی۔

جرمنی نے انسانی بنیادوں پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دی اور عمر شریف اور ان کی اہلیہ کو 15 دن کا ویزا دیدیا ہے تاہم امید ہے کہ ایئر ایمبولینس جلد عمر شریف کو لے کر امریکا روانہ ہوگی۔

عمر شریف کی اہلیہ زریں غزل کے مطابق سفر کی وجہ سے عمر شریف کو بخار ہوگیا تھا اس لئے جرمن میں عارضی قیام کیا گیا ہے ،انہوں نے بغیر تاخیر کے ویزا دینے پر جرمن حکام کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید پڑھیں:تیسری بیوی زریں غزل نے موت سے لڑتے عمر شریف کا فلیٹ بیچ دیا

عمر شریف کو لے جانے والی ایئر ایمبولینس کل کراچی سے امریکا کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ ڈاکٹر زکی جانب سے امریکا جانے کے لیے انہیں فٹ قرار دینے کے بعد اداکار کوائیرپورٹ لایا گیاتھا۔

واضح رہے کہ امریکا میں موجود پاکستانی امریکن ڈاکٹر طارق شہاب کا کہنا ہے کہ عمر شریف کے پہنچتے ہی علاج شروع ہو جائے گا تاہم عمر شریف کو مکمل صحت یاب ہونے میں تھوڑا وقت لگے گا۔عمر شریف کے بیٹے جواد نے والد کی صحت یابی کے لیے دعائیں اور علاج کے اقدامات کرنے پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے دل کی تکلیف کے ساتھ دیگر شکایتوں میں بھی مبتلا ہیں جبکہ ان کی یادداشت بھی کمزور ہو گئی ہے۔

Related Posts