آئمہ بیگ اور ساحر علی بگا کا گانا وشملے ریلیز، ویڈیو جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئمہ بیگ اور ساحرعلی بگا کا نیا گانا وشملے ریلیز کر دیا گیا، گانے کے بول اردو، پنجابی اور بلوچی میں گائے گئے۔

آئمہ بیگ ور ساحر علی بگا طویل عرصے کے بعد ایک ساتھ گانا گاتے دیکھائی دے رہے ہیں۔ وشملے گانے کے بول لکھے عمران رضا نے۔

تین زبانوں کے امتزاج کے ساتھ بنائے گئے اس گانے کی ویڈیو کی ہدایات دیں ہیں معروف میوزک ویڈیو ڈائیریکٹر عدنان قاضی نے ۔ گانے کی ویڈیو میں آئمہ بیگ اورساحر علی بگا ویڈیو میں فیچر کر رہے ہیں۔

گانے کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے آئمہ نے لکھا کہ وشملے گانے کے حوالے سے لکھا کہ ثقافت، روایت کے کچھ لمحات سے لطف اندوز ہوں۔ جبکہ اس روایتی گانے کو گلیمرس انداز میں پیش کیا گیا۔

اس گانے کی ویڈیو میں آئمہ بیگ اور ساحر علی بگا کے ملبوسات کو معروف ڈیزائنر علی ذیشان نے ڈیزائین کیا۔

Related Posts