پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف فنکار جوڑی احسن محسن اکرام اور منال خان نے 95 سال پرانی کار کے ہمراہ تصاویر کھنچوائیں اور ویڈیوز بنوائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں معروف اداکار احسن محسن اکرام نے کہا کہ ہفتے کے روز ہم نے 1928 کی پیکرڈ کسٹم 8 گاڑی کے ساتھ وقت گزارنے کیلئے اسے خوابِ غفلت سے بیدار کیا۔
جینیفر لوپیز کی نیٹ فلکس فلم ’ دی مدر‘ کی کہانی کتنی مختلف ہوگی؟
انسٹاگرام پیغام میں احسن محسن اکرام نے کہا کہ میری شادی کے بعد یہ 95 سالہ جوان گاڑی پہلی بار گیراج سے نکالی گئی جس کی تاریخ بہت شاندار ہے۔ بھارتی ریاست پٹیالہ کے مہاراجہ بھوپندر سنگھ اس گاڑی کے مالک ہوا کرتے تھے۔
احسن محسن اکرام کے انسٹاگرام پیغام کو ان کی اہلیہ منال خان اور ساتھی فنکاروں سمیت ہزاروں سوشل میڈیا صارفین نے پسندیدگی کی سندعطا کردی۔ پیغام کے انسٹاگرام لائیکس کی تعداد 38 ہزار 500 سے زائد ہے۔
اپنے انسٹاگرام پیغام کے ہمراہ احسن محسن اکرام نے اپنی اہلیہ اور بیٹی کی گاڑی کے ہمراہ تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں جنہیں ہزاروں مداحوں نے دیکھا اور انسٹاگرام پیغام پر تبصروں سے دونوں فنکاروں کی تعریف بھی کی۔