لاہور: پاکستان کے نامور اداکار احسن خان کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا خیر سگالی سفیر مقرر کردیا گیا۔
بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے چائلڈپروٹیکشن بیورو لاہورمیں مقامی این جی او کی معاونت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں صوبائی وزیراطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال سمیت اداکاراحسن خان اور گلوکارعلی ظفرنےشرکت کی ۔
تقریب کے دوران اداکار احسن خان کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا خیر سگالی سفیر مقرر کیا گیا،چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد نے بھی اس تقریب کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی۔
Ahsan Khan – Our brand ambassador for Child Protection & Welfare Bureau Punjab @Ahsankhanuk pic.twitter.com/LmV4ltejpy
— Sarah Ahmad (@SarahAhmad_PTI) November 20, 2019