پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احسن خان نے صنم سعید پر فلرٹ کے الزام سے متعلق حقائق بیان کیے ہیں۔ حال ہی میں احسن خان، صنم سعید اور ثروت گیلانی نے انٹرویو دیا جس میں مختلف موضوعات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق قاتل حسیناؤں کے نام کے اداکار احسن خان سے انٹرویو کے دوران پوچھا گیا کہ کیا صنم سعید فلرٹ ہیں؟ احسن خان نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ صنم سعید ایک بار کی محبت پر یقین رکھتی ہیں۔
پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید خان ڈرامہ سیریل پری زاد کے فین نکلے
معروف اداکار احسن خان نے کہا کہ میں صنم سعید کو فلرٹ نہیں سمجھتا۔ ایک سے زیادہ لوگوں سے آنکھ لڑانا انہیں پسند نہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ ایک بار محبت ہوجانے کے بعد صنم سعید گھر بسانا ہی پسند کریں گی۔
اداکارہ ثروت گیلانی نے احسن خان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ معروف اداکارہ کو جس حد تک میں جانتی ہوں، اس کے مطابق صنم سعید ایک ہی شخص کی شریکِ حیات بن کر وفاداری کے ساتھ زندگی گزارنا پسند کریں گی۔
ایک موقعے پر سوال کیا گیا کہ اگر احسن خان کو ملازمت سے فارغ کردیا جائے تو اس کی کیا وجہ ہوسکتی ہے؟ صنم سعید نے کہا کہ احسن ہنس مکھ انسان ہیں۔ اپنی ہنسی نہ روک پانا ہی ملازمت سے محرومی کا سبب ہوسکتا ہے۔