علامہ اقبالؔ کی شاعری اور افکار امتِ مسلمہ کا قیمتی اثاثہ ہیں۔احسن اقبال

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علامہ اقبالؔ کی شاعری اور افکار امتِ مسلمہ کا قیمتی اثاثہ ہیں۔احسن اقبال
علامہ اقبالؔ کی شاعری اور افکار امتِ مسلمہ کا قیمتی اثاثہ ہیں۔احسن اقبال

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے شاعرِ مشرق علامہ اقبال کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقبالؔ کی شاعری اور افکار امتِ مسلمہ کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے  کہا کہ آج شاعرِ مشرق علامہ اقبال کی 82ویں برسی ہے جبکہ اقبال کی شاعری اور فکر امتِ مسلمہ کا وہ قیمتی اثاثہ ہے جس کی رہنمائی سے فکر کو بالیدگی عطا ہوتی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نے کہا کہ ہم علامہ اقبال کی فکر کی پیروی کرکے دوبارہ فکری احیاء حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے علامہ اقبال کا شعر بھی شیئر کیا:

کی محمد ﷺ سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں

یہ جہاں چیز ہے کیا، لوح و قلم تیرے ہیں 

یاد رہے کہ اس سے قبل حکیم الامت علامہ محمد اقبال نے دو قومی نظریے کے تحت مسلمانوں کے ایک علیحدہ ملک کا تصور پیش کیا جسے  قائدِ اعظم نے  شرمندۂ تعبیر کیا جبکہ شاعرِ مشرق علامہ اقبال نے 1938ء میں وفات پائی۔ قوم آج علامہ اقبال کی 82ویں برسی منا رہی ہے۔

شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال نے بیسویں صدی عیسوی میں برسہا برس سے غلامی کے زندانوں میں بنیادی انسانی حقوق سے محروم زندگی گزارنے والے مسلمانوں کیلئے الگ وطن کا تصور پیش کیا اور اپنی شاعری سے ان کے خیالات میں وہ انقلاب پیدا کیا جس نے پاکستان کو حقیقت بنا دیا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی قوم  علامہ محمد اقبالؔ کی 82ویں برسی آج منارہی ہے

Related Posts