سی پیک منصوبوں کیلئے چینی قرض 18 نہیں 5.8 ارب ڈالر ہے،احسن اقبال

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ahsan iqbal imran khan

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے وزیر منصوبہ بندی اسدعمر کے اعدادوشمار کی تصحیح کرتے ہوئے کہاہے کہ سی پیک جیسے اہم منصوبے پر غیر مصدقہ اعدادوشمار سے پرہیز کرنا چاہیے ۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبے پر پی ٹی آئی حکومت کے غیرذمہ دارانہ بیانات سے پہلے ہی کئی مسائل پیدا ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں :امریکی بیان سے سی پیک پر کوئی اثر نہیں پڑیگا، پاکستان نے ایلس ویلز کا بیان مسترد کر دیا

انہوں نے کہاکہ عمران نیازی اور ان کی کابینہ کے ارکان سی پیک منصوبوں کو متنازعہ نہ بناتے تو عالمی غلط فہمیاں پیدا نہ ہوتیں ۔

انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبوں کے لئے چین کے قرضوں کا کل حجم 18 ارب ڈالر نہیں تقریبات 5.8 ارب ڈالر ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس قرض کی ادائیگی کی مدت بیس سے پچیس سال اور شرح سود اوسط دو فیصد ہے ۔انہوں نے کہاکہ توانائی کے تمام منصوبے سرمایہ کاری کی شکل میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو سی پیک اتھارٹی کا سربراہ بنانے کا فیصلہ

بلاشبہ یہ قرض نہیں بلکہ برادر ملک پاکستان کے لئے خصوصی رعایت ہے۔

Related Posts