احمد شہزاد نے پاکستان سپر لیگ کو خیرباد کہہ دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

احمد شہزاد نے پاکستان سپر لیگ کو خیرباد کہہ دیا
احمد شہزاد نے پاکستان سپر لیگ کو خیرباد کہہ دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 9) میں بھی منتخب نہ ہونے پر احمد شہزاد دلبرداشتہ ہوکر پاکستان سپر لیگ کو خیرباد کہہ دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر احمد شہزاد نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ڈومیسٹک سطح پر پرفارم کرنے کے باوجود پی ایس ایل9 میں منتخب نہیں کیا گیا، اس سلوک کے بعد اب دوبارہ لیگ کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

احمد شہزاد نے کہا کہ لگتا ہے تمام فرنچائزز نے مجھے لیگ سے باہر رکھنے کا اتحاد کرلیا ہے، پاکستان کے لیے کھیلنا ہمیشہ اولین ترجیح رہی، پیسے کی خاطر کبھی نہیں کھیلا۔

ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے مجھے جان بوجھ کر قومی لیگ سے دور رکھا جارہا ہے، جانتا ہوں مجھے پی ایس ایل کا حصہ کیوں نہیں بنایا گیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈائریکٹر معین خان کاکہنا ہے احمد شہزاد ہمارے پلان کا حصہ نہیں ہے۔

دوسرا ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ایک وکٹ سے ہرادیا

سابق اوپنر احمد شہزاد کا مزید کہنا تھا کہ میرے فینز اور کرکٹ کے کھیل سے پیار کرنے والے جلد جان لیں گے کہ مجھے کیوں پی ایس ایل سے دور رکھا جارہا ہے۔

Related Posts