اپنی طلاق کو ایک سرکس بنادینا افسوسناک ہے، احمد بٹ کی دانیہ پر تنقید

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپنی طلاق کو ایک سرکس بنادینا افسوسناک ہے، احمد بٹ کی دانیہ پر تنقید
اپنی طلاق کو ایک سرکس بنادینا افسوسناک ہے، احمد بٹ کی دانیہ پر تنقید

کراچی: اداکار احمد علی بٹ نے عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ کی جانب سے شوہر پر لگائے جانے والے الزامات اور سوشل میڈیا پر نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد دانیہ پر تنقیدکے نشتر برسا دیئے۔

احمد بٹ کی جانب سے دانیہ سے متعلق انسٹا اسٹوری شیئر کی گئی، احمد بٹ کا اپنی ا سٹوری میں کہنا تھا کہ مجھے دانیہ سے کوئی ہمدردی نہیں ہے اور نہ ہی ان کی طلاق سے، جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر گندگی پھیل گئی ہے۔

احمد بٹ نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر لکھا کہ اپنی طلاق کو عام کرنا اوراسے ایک سرکس بنادینا افسوسناک ہے، یہ ظاہر ہے کہ آپ نے ’وکٹم کارڈ‘ کا استعمال کیا ہے۔

اسکرین گریب

احمد بٹ کا کہنا تھا کہ ’آپ کو اچھی طرح معلوم تھا کہ جب آپ نے عامر لیاقت سے شادی کی تو آپ کو کیا حاصل ہوگا اور آپ نے اس شادی سے بھرپور شہرت حاصل کی لیکن اپنے ذاتی بیڈروم سے ویڈیوز بنانا اور اب ان ذاتی ویڈیوز کو لیک کرنا نفرت سے بالاتر ہے۔

مزید پڑھیں:معروف اداکارہ نے دانیہ شاہ کا موازنہ سجل علی سے کردیا

انہوں نے کہا کہ یا تو اس معاملے کو نجی طور پر حل کریں یا کسی وکیل کے پاس جائیں،مجھے کسی بھی فریق سے کوئی ہمدردی نہیں ہے لیکن صرف اس بات سے تنگ آچکا ہوں کہ سوشل میڈیا ایسے واقعات کے لیے ٹوائلٹ کیسے بن گیا ہے، کوئی بھی آپ کی گندگی نہیں دیکھنا چاہتا۔

Related Posts