کراچی:معروف کامیڈین واداکار احمد علی بٹ بھارتی پنجابی فلم ’پھٹے دیندے چک پنجابی‘ سے بالی ووڈ میں انٹری دینے کی تیاری کرلی ہے۔
احمد علی بٹ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ انہیں بھارتی فلم میں کاسٹ کرلیا گیا ہے، فلم کی دیگر کاسٹ میں معروف بھارتی اداکار گپی گریوال،نیرو باجوہ بھی شامل ہیں۔
بھارتی پنجابی فلم پھٹے دیندے چک پنجابی کی عکسبندی لندن میں کی جائیگی، فلم عید الاضحی 2021 میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔فلم یو کے پنجابی بیسڈ پروڈکشن کمپنی کے تحت بنائی جائے گی اور امید کی جارہی ہے کہ فلم پاکستان میں بھی ریلیز کی جا سکتی ہے۔
اپنے سوشل میڈیا پیغام میں احمد علی بٹ کا کہنا تھا کہ میں نے پہلی انٹرنیشنل فلم کی شْوٹنگ کا آغاز کردیا ہے، فلم کی کامیابی کیلئے آپ سب کی دعائیں درکار ہیں۔