پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احمد علی اکبر نے بھارتی فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کی ویڈیو میں اپنے ٹی وی سیریل پری زاد کے گیت کی نشاندہی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق منیش ملہوترا کی ویڈیو میں بیک گراونڈ میوزک کے طور پر پری زاد کے گیت کی موسیقی نقل کی گئی۔ بھارتی فیشن ڈیزائنر نے اپنی آنے والی فیشن مہم کی شوٹنگ سے ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔
اچھے برے تبصروں کا اختیار فلم دیکھنے والوں کو دیجئے۔فہد مصطفیٰ
میں نے مسلسل 8ماہ تک تقریباً کچھ نہ کھا کر گزارہ کیا۔مشال خان
پاکستانی موسیقار و گلوکار وقار علی نے ڈرامہ سیریل پری زاد کا میوزک ترتیب دیا جسے بھارتی فیشن ڈیزائنر نے مبینہ طور پر چرا لیا جبکہ ٹی وی پر ڈرامہ سیریل پری زاد کی 19 اقساط نشر کی جاچکی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین ڈرامے پر تبصرے بھی کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر منیش ملہوترا کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے اس پر شدید تنقید کی۔ عوام کا کہنا ہے کہ بھارتی موسیقاروں نے گیت اور بیک گراؤنڈ میوزک تخلیق کرنے کی بجائے چرانے کی پالیسی جاری رکھی ہوئی ہے۔
پری زاد میں مرکزی کردار نبھانے والے احمد علی اکبر نے بھی مشہورومعروف بھارتی فیشن ڈیزائنر کی ویڈیو دیکھی اور انسٹاگرام پوسٹ میں چربہ موسیقی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ موسیقی کچھ سنی سنی ہوئی سی نہیں لگ رہی؟مجھے یہ موسیقی پسند ہے۔
ایک پاکستانی سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ ویڈیو کی بہترین بات یہ ہے کہ پاکستانی ڈرامے کا ساؤنڈ ٹریک چوری کیا گیا۔ ایک اور صارف نے کہا کہ مجھے بھارتی ڈیزائنرز کا اعتماد اچھا لگا۔ نہ صرف ہمارا گیت بلکہ جاری ڈرامے کی موسیقی چوری کی گئی۔