راولپنڈی میں ایک 40 سالہ احمدی شخص کو کلہاڑیوں سے قتل کرنے کی اطلاع ملی ،پولیس نے ابھی تک اس واقعے کے بارے میں کوئی مقدمہ درج نہیں کیا ہے۔
جماعت احمدیہ کے ترجمان عامر محمود نے بتایا کہ مقتول طیب، اپنے بھائی کی دکان پر جا رہا تھا جب اس پر حملہ کیا گیا۔ یہ واقعہ دھمیال پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے آئل کی دکان پر پیش آیا۔طیب کا بھائی اس حملے میں محفوظ رہا۔ حملہ آور نے حملے کے دوران مخالف احمدی نعرے بلند کیے۔
ٹرمپ کارڈ کے چرچے! جانتے ہیں عمران خان کا آخری حربہ کیا ہوگا؟
بیان کے مطابق چند دن قبل انتہا پسندوں نے طیب کے بھائی کی دکان پر پتھراؤ کیا تھا اور دھمکیاں دی تھیں۔ طیب کے بھائی نے اپنی حفاظت کے خوف سے حال ہی میں اپنے خاندان کو راولپنڈی سے منتقل کر لیا تھا۔
کمیونٹی کے ترجمان نے ان تشدد کے واقعات کی مذمت کی اور حکومت سے درخواست کی کہ احمدی کمیونٹی کے خلاف نفرت انگیز تقریر اور تشدد کے خلاف کارروائی کی جائے۔پولیس کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جمعہ تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔