احد رضا میر اور فیروز خان فلموں کیلئے موزوں اداکار نہیں ہیں، کنور ارسلان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

احد رضا میر اور فیروز خان فلموں کیلئے موزوں اداکار نہیں ہیں، کنور ارسلان
احد رضا میر اور فیروز خان فلموں کیلئے موزوں اداکار نہیں ہیں، کنور ارسلان

کراچی: شوبز انڈسٹری کے مشہور ومعروف اداکار کنور ارسلان کا کہنا ہے کہ اداکار احد رضا میر اور فیروز خان کو فلموں میں کام نہیں کرنا چاہیے۔

حال ہی میں اداکار نے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں پر ایک سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ فیروز خان ایک بہت اچھے اداکار ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ انھیں فلموں میں کام نہیں کرنا چاہیے بلکہ صرف ڈراموں پر ہی توجہ دینی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:

‘ڈونٹ گو عامر بھائی’ کہ ٹرینڈ چلاؤ یا کچھ بھی، میں جارہا ہوں، عامر لیاقت

ڈرامہ سیریل ہم تم کے اداکار احد رضا میر سے متعلق کنور ارسلان نے کہا کہ وہ بھی فلموں کیلئے موزوں نہیں ہیں کیونکہ اُن کے پاس نہ تو ویسا قد ہے جیسا کہ فلموں کے اداکار کا ہونا چاہیے اور نہ ہی اُس قسم کی جسامت ہے چنانچہ انھیں بھی فلموں کے بجائے ڈراموں پر توجہ دینی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا عامر لیاقت، عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان سے شادی کرنے والے ہیں؟

مزید براں اس سوال کے جواب میں کہ ایسی کتاب جس کا عنوان یہ ہو کہ فلم میں کسے سائن کریں؟ تو آپ اس کا ٹائٹل کسے دینگے، اداکار نے کہا کہ میں ماہرہ خان کو دوں گا بعدازاں فلم سپر اسٹار کے بارے میں کنور ارسلان نے کہا کہ مجھے وہ فلم ڈراموں کی طرز کی ہی لگی ہے لیکن ہوسکتا ہے کہ میری رائے غلط ہو۔

Related Posts