عدالت کا آئی جی سندھ کو ہٹانے کا فیصلہ بالکل نامناسب ہے، وزیراعلیٰ سندھ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ عدالت کا آئی جی سندھ کو ہٹانے سے متعلق کیا گیا فیصلہ بالکل نامناسب ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں ریسکیو 11222 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ آئی جی سندھ کے تقررکےلیے وفاقی حکومت سے مشاورت جاری ہے، اس وقت ہم نے قائم مقام آئی جی لگایا ہوا ہے، عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، تاہم آئی جی سندھ کو ہٹانے سے متعلق عدالتی حکم نامناسب ہے، ہائی کورٹ کے تمام احکامات کو عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کے دورۂ ترکی کے اشتہار اخبارات میں شائع، فرخ حبیب کی تنقید

اُن کا کہنا تھا کہ آئی جی کی تقرری وفاقی حکومت کی مشاورت سے کی جاتی ہے، سینئر پولیس آفیسر کو قائم مقام آئی جی لگایا گیا ہے، عوام کاتحفظ یقینی بنانےکیلئےاقدامات کررہےہیں، سندھ سے دو بچیاں غائب ہوئیں اور کم عمری میں پنجاب میں شادی کرلی کیونکہ سندھ میں کم عمری کی شادی کی اجازت نہیں، ایک بچی تو مل گئی ہے جبکہ دوسری کی خیبرپختون خوا میں موجودگی کی اطلاع ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ دعا زہرہ کو لانے کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سے مدد طلب کی ہے، دونوں صوبوں کی پولیس کے اعلیٰ حکام کے درمیان بھی رابطے جاری ہیں، امید ہے دونوں مل کر بچی کو بازیاب کرائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں پانی کی کمی ہے اور زرعی مسائل کا سامنا ہے۔