اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے آغا ظہورکو نیا گورنر بلوچستان مقرر کردیا ہے۔جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آغا ظہور بلوچستان میں پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر اور صوبے میں پارٹی آرگنائزر کی حیثیت سے کام کرچکے ہیں۔ وہ سی ای سی پی ٹی آئی بلوچستان کے ممبر کے علاوہ سابق چیئرمین آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن بھی رہ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ سید آغا ظہورنے مارچ کے شروع میں سینیٹ انتخابات کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے تھے۔ وہ بلوچستان میں پی ٹی آئی کے سینیٹ انتخابات کے واحد ٹکٹ ہولڈر تھے۔
یاد رہے کہ بلوچستان کے گورنر جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ خان اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے ظہور آغا کو نیا گورنر بلوچستان مقرر کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے رواں سال مئی میں گورنر بلوچستان کو عہدے سے مستعفی ہونے کیلئے خط بھجوایا تھا جسے ملتے ہی امان اللہ خان یاسین زئی نے اپنا منصب چھوڑنے کا طے کرلیا تھا۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم کا شاہ زین بگٹی کو معاون خصوصی مقرر کرنے کا فیصلہ