نئی دہلی میں جی 20 سربراہی اجلاس ختم ہونے کے باجود سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھارت میں موجود ہیں۔
سعودی ولی عہد نے دراصل جی ٹوینٹی اجلاس کے بعد بھارت کے اپنے سرکاری دورے کا آغاز کیا ہے۔
شہزادہ محمد کے دورے کا آغاز ایک شاندار استقبالیہ تقریب سے ہوا۔
اس موقع پر بھارتی وزیر اعظم اور خاتون صدر بھی موجود تھے۔
سعودی ولی عہد کو ریڈ کارپٹ پروٹوکول کے ساتھ استقبالیہ دیا گیا۔
شہزادہ محمد کو خصوصی دستوں نے سلامی دی۔