لاہور: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے خریدوفروخت کی ذمہ داری زرداری کو دی ہے،عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد عمران خان اور زیادہ چیلنج ثابت ہوں گے، اپوزیشن نے نام لے کر اداروں کو گالیاں دیں، بکنے والے کسی کو شکل دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نےکہا کہ سارے مفادپرست اکٹھے ہورہے ہیں اور تحریک عدم اعتماد کے نام پر خرید وفروخت ہورہی ہے، نواز شریف نے نئی خریدوفروخت کی ذمے داری آصف زرداری کو دی ہے، اپوزیشن کو عمران خان کا علم نہیں، عمران خان ترپ کا پتا کھیلیں گے کہ یہ سب نیست و نابود ہوجائیں گے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد عمران خان اور زیادہ چیلنج ثابت ہوں گے، اپوزیشن نے نام لے کر اداروں کو گالیاں دیں، بکنے والے کسی کو شکل دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے، اپوزیشن والے ہر اس گھر میں خیرات مانگنے جارہے ہیں جو ان کے دل میں کھٹکتا ہے، سیاست میں خرید وفروخت کا بازار شروع ہوا تو جھاڑو پھر جائے گا، جو کہتے تھے ووٹ کو عزت دو، ووٹ کو گڑھے میں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بلوچستان کے سینئر قوم پرست سیاستدان عبدالحئی بلوچ ٹریفک حادثے میں جاں بحق